ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بال وڈ اداکار سنی دیول بی جے پی میں ہوئے شامل، کہا،میں 5 سال اور مودی جی کو وزیر اعظم کے طور پردیکھنا چاہتا ہوں

بال وڈ اداکار سنی دیول بی جے پی میں ہوئے شامل، کہا،میں 5 سال اور مودی جی کو وزیر اعظم کے طور پردیکھنا چاہتا ہوں

Wed, 24 Apr 2019 01:25:12    S.O. News Service

نئی دہلی: 23 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اداکار سنی دیول بالی وڈ کے پردے پر دھمال کرنے کے بعد اب سیاسی پچ پر اپنی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔بی جے پی کے قدآور لیڈروں کی موجودگی میں سنی دیول آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں اس دوران وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔پیوش گوئل نے سنی دیول کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔بتا دیں کہ دو دن پہلے ہی بی جے پی کے صدر امت شاہ اور سنی دیول کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد معاملہ زوروں پر تھا کہ سنی دیول بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔اس دوران سنی دیول نے کہا کہ جس طرح سے میرے والداس کے ساتھ جڑے تھے انہوں نے اٹل جی کے ساتھ کام کیا۔آج میں مودی جی کے ساتھ جڑ رہا ہوں، میں مودی کے ساتھ کام کرنے آیا ہوں۔ مودی جی نے جس طرح سے پانچ سالوں میں کام کیا ہے میں چاہتا ہوں کہ اگلے پانچ سال تک مودی جی ہی پی ایم رہیں۔کیونکہ ہم ترقی چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ بالی ووڈ ایکٹر سنی دیول کو پنجاب سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لئے انہیں کسی بھی طرح قائل کروانا چاہتے ہیں۔بی جے پی کی جانب سے سنی دیول کو گرداس پور سیٹ سے اتارا جا سکتا ہے۔ حالانکہ کچھ وقت پہلے خبر آئی تھی کہ دھرمیندر کو سنی دیول کا سیاست میں آنا پسند نہیں ہے۔


Share: